ملک میں 11 اپریل سے 17 ویں لوک سبھا کے لئے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ انتخابات 7 مرحلوں میں ہوں گے۔ 11 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات کا آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا۔ وہیں 23 مئی کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ایسے میں بات کرتے ہیں ان بالی ووڈ اسٹارس کی جن کا ووٹنگ لسٹ میں دور دور تک نام شامل نہیں ہے۔ ان میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا نام بھی شامل ہے۔ اس کڑی میں سب سے پہلے بات کریں گے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی دیپیکا ڈنمارک کے کوپن ہیگن میں پیدا ہوئی ہیں۔ پیدائش کے ایک سال بعد ہندوستان آگئیں۔ لیکن ان کے پاس ڈنمارک کی شہریت اور پاسپورٹ ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی ووٹنگ فہرست سے اداکارہ کیٹرینہ کیف کا نام بھی ندارد ہے۔ ان کے پاس برٹش شہریت ہے۔ سری لنکائی حسینہ ایکٹریس جیکلین فرنانڈیز کی پیدائش مناما بحرین میں ہوئی تھی۔ ایسے میں ان کے پاس سری لنکا کی شہریت ہے۔ بتادیں کہ ان کے والد ایل رائے فرنانڈیز ایک سری لنکن تملین ہے اور ان کی ماں ملیشیاء سے ہے۔ بالی ووڈ میں فلم راک اسٹار سے نام کمانے والی اداکارہ نرگس فاقری بھی ہندوستان میں رہ کر ووٹ نہیں ڈال سکتیں۔ ان کی پیدائش نیویارک میں ہوئی تھی ان کے پاس امریکی پاسپورٹ و شہریت ہے۔ وہیں بالی ووڈ کی بے بی ڈال سنی لیونی کے پاس بھی ہندوستانی شہریت نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ لسٹ سے ان کا نام غائب ہے۔ ان کا اصلی نام کرن جیت کور وہرہ ہے۔ ان کی پیدائش سرنیا کینیڈا میں ایک سکھ گھرانے میں ہوئی۔ فہرست میں ایکٹر عمران خان کا بھی نام آتا ہے۔ وہ امریکہ کے وسکارنسن کے شہر موڈلین میں پیدا ہوئے تھے لیکن والدین کے طلاق کے بعد انہیں کیلیفورنیا جانا پڑا۔ بتادیں کہ ان کے پاس امریکی شہریت ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ عالیہ بھٹ کے پاس بھی ملک کی شہریت نہیں ہے۔ جی ہاں ان کی ماں سونی رازدان برمگھم سے ہے اور ان کے پاس برٹش کی شہریت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالیہ کے پاس بھی برٹش شہریت ہے۔ آخر میں بات کریں گے بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی بتادیں کہ اکشے کے پاس کینیڈا کی شہریت اور ان کا پاسپورٹ بھی کینیڈا کا ہے۔ واضح ہو کہ اکشے کو کینیڈا کی شہریت اعزاز کے طور پر ملی ہے۔ انہیں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ونڈسر سے اعزازی ڈاکٹریٹ لا کی ڈگری ملی ہوئی ہے۔ اس کے بعد انہیں کینڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی ہے۔ ایسے میں اکشے کا نام ہندوستان کی ووٹنگ لسٹ سے غائب ہے۔