بالی ووڈ اداکار عامر خان سے زبانی لغزش

بھوپال ۔16 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عامر خان سے آج زبانی لغزش ہوگئی اور انھوں نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں صحت سے متعلق پروگرام میں یہ کہا کہ انھیں ’بہار ‘آکر کافی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ میڈیا سے بات کے دوران جب انھوں نے یہ کہا کہ ’مجھے بہار آکر خوشی ہوئی ہے ‘ تو سب ہنس پڑے ۔ عامر کو غلطی کا احساس ہوگیا اور انھوں نے کہا کہ اُن سے چوک ہوگئی اُن کا ذہن کہیں اور تھا ۔ عامر نے کہا کہ مرکز میں نئی حکومت سے کافی توقعات وابستہ ہیں جنہیں پورا کیا جانا چاہئے ۔