بالٹی مور میں کرفیو جاری ‘نیو یارک میں 100 احتجاجی گرفتار

بالٹی مور / نیو یارک 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بالٹی مور کے میئر نے آج کہا کہ رات کا کرفیو برقرار رہے گا اور فسادات اور احتجاجی مظاہروں کے بعد صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نوجوان محفوظ رہے ۔ بالٹی مور کی سڑکیں تشدد سے پاک رہیں۔ نیو یارک سے موصولہ اطلاع کے بموجب 100 سے زیادہ احتجاجی مظاہرین کو افریقی نژاد امریکیوں کی مبینہ پولیس کی بے رحمی کی وجہ سے پولیس تحویل میں ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران حراست میںلے لیا گیا۔ پولیس کے بموجب یہ گرفتاریاں مختلف وجوہات کی بناء پر عمل میںآئیں۔ احتجاجی مین ہٹن کے یونین پارک میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہوگئے تھے ۔ 100 سے زیادہ احتجاجیوں کو حراست میںلے لیا گیا ۔ بالٹی مور میں ہلاک ہونے والے افریقی نژاد امریکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ احتجاج کیا گیا تھا۔