بالسٹک میزائل ٹسٹ لانچنگ کی شمالی کوریا نے بھی توثیق کی

سیئول۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا سے آج اس بات کی توثیق کی کہ اس نے ایک بالسٹک میزائل کی کامیاب ٹسٹ لانچنگ کی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے یہ اطلاع ایک دن بعد دی ہے جب مذکورہ میزائل سمندر میں جاگرا تھا جو جاپان سے بے حد قریب ہے۔ اس لانچنگ کی راست نگرانی شمالی کوریائی قائد کم جونگ اُن نے کی تھی جو گزشتہ تین ہفتوں کے دوران نیوکلیئر توانائی کے حامل ملک کی جانب سے تیسرا ٹسٹ تھا جبکہ امریکہ نے انتباہ دیا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے اپنی میزائل ٹسٹنگ کا سلسلہ برخاست نہیں کیا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے جس کی شمالی کوریا نے کوئی پرواہ نہیں کی اور یکے بعد دیگرے میزائل لانچنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔