حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) بالاپور چوراہے پر واقع ایک فنکشن ہال میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔فنکشن ہال میں آتشزدگی کے واقعہ میں ڈیکوریشن کے تمام اشیاء جلکر خاکستر ہوگئے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر حیات نگر اور ملک پیٹ سے وابستہ دو فائر انجنوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا اور تقریباً دو گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اور چونکہ فنکشن ہال ٹین شیڈ سے تیار کیا گیا ہے کو شدید نقصان ہوگا ۔ اسٹیشن فائر آفیسر حیات نگر این ملیش نے ضابطہ کی کارروائی کی۔