جموں ،16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی رینجرس نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر واقع بارڈر آؤٹ پوسٹ پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کل رات ٹینٹ گارڈ آؤٹ پوسٹ پر پاکستانی رینجرس نے فائرنگ کی ۔ انھوں نے کہاکہ چھوٹے آتشیں اسلحہ سے پانچ تا چھ راؤنڈ فائر کئے گئے۔ تاہم ہندوستان نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ فائرنگ میں کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ۔