عہدیداروں کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت
حیدرآباد 21 جولائی ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج سرکاری عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ دو دنوں کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظڑ چوکسی اختیار کریں۔ انہوں نے چیف سکریٹری ایس کے جوشی کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اضلاع کے کلکٹرس کو ہدایت جاری کریں کہ شدید بارش کی صورت میں وہ فوری طور پر راحت اقدامات کا آغاز کریں۔ ایک سرکاری صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پیش قیاسی کی گئی ہے کہ عادل آباد ‘ نرمل ‘ نظام آباد ‘ کمارم بھیم ‘ منچریال ‘ جگتیال ‘ راجنا سرسلہ ‘ پیدا پلی ‘ کریمنگر ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ ورنگل ‘ کتہ گوڑم اور کھمم میں آئندہ دو دنوں کے دوران کچھ مقامات پر شدید سے بہت زیادہ شدید بارش ہوسکتی ہے ۔