لکھنؤ ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے ملک میں دالوں کی قیمت میں زبردست اضافہ پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بارش کی کمی کے علاوہ برآمدات کی کمی سے بھی ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کی مختلف وجوہات ہیں ۔ اس کے علاوہ برآمدات میں بھی کمی آئی ہے ۔ گزشتہ سال دالوں کی پیدا وار 171 لاکھ ٹن ہوئی تھی جبکہ ملک کو 226 لاکھ ٹن دالوں کی ضرورت ہے ۔ اس سال 236 لاکھ ٹن دالوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں لیکن بارش کی کمی کے باعث اناج کی پیداوار گھٹ گئی ہے ۔ مرکزی وزیر اغذیہ نے مزید کہا کہ عوامی نظام تقسیم کے ذریعہ دالوں کو کم قیمت میں سربراہ کیا جارہا ہے۔