بارش کی صورتحال کا 5 ضلع کلکٹرس کے ساتھ جائزہ

ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کا اجلاس۔ موثر اقدامات کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 20 اگست ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے 5 اضلاع کے کلکٹرس کا اجلاس طلب کرتے ہوئے بارش کے سبب پیدا ہونے والی ناگہانی حالت سے نمٹنے کا جائزہ لیا ۔ پانی جمع ہونے کے مقامات کی نشاندہی کرنے اور تالابوں کے شگاف پر خصوصی توجہ دینے کی 5محکمہ جات مال ‘ آبپاشی ‘ بلدی نطم و نسق ‘ پنچایت راج اور پولیس کے عہدیداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ تال میل پیدا کرکے کام کرنے کی ہدایت دی ۔ این ڈی آر ایف ٹیموں کی خدمات سے استفادہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے آج ضلع ورنگل اربن اور رورل کے کلکٹرس کے علاوہ اضلاع جنگاؤں ‘ محبوب آباد ‘ بھوپال پلی کے کلکٹرس کا اجلاس طلب کرتے ہوئے بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ تیز بارش سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کیلئے پہلے سے ہی احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ شہر محبوب آباد کے کالونیوں میں جمع ہونے والا پانی کی نکاسی کرتے ہوئے کالونی کے عوام کو راحت کرنے پر زور دیا ۔ بھوپال پلی کے منگاپیٹ کے قریب دریائے گوداوری کے سیلاب سے کناروں کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے ریت کے بستے ڈال کر مستحکم کرنے کا مشورہ دیا ۔ شہر ورنگل کے جھیل میں تبدیل ہونے والے علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں ضرورت کے تمام ضروری اشیاء فراہم کرنے سے احکامات جاری کئے ۔ جن کالونیوں میں پانی جمع ہورہا ہے فوری اس کی نکاسی کرنے کی کلکٹرس کو ہدایت دی ۔ ان 5 اضلاع میں پانی کی قہر سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے این ڈی آر ایف کی خدمات سے استفادہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔