شملہ ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موضع گاوالڈی میں آج صبح سویرے بادل پھٹنے سے ایک نیپالی خاندان کے 5 ارکان پانی میں بہہ گئے ۔ جب کہ ایک 12 سالہ بہرہ اور گونگا لڑکا اس واقعہ میں کرشماتی طور پر محفوظ رہ گیا ۔ نرین پنچایت کے صدر نریش چوہان نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے نیپالی خاندان کا ’ کچا مکان ‘ بہہ گیا ۔ یہ واقعہ بنڈاری گاؤں میں ایک پہاڑ پر پیش آیا ۔ مقامی پولیس کے تعاون سے تمام 5 نعشوں کو برآمد کرلیا گیا ۔ جب کہ جسمانی طور پر معذور 12 سالہ لڑکا محفوظ پایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زور دار بارش اور تاریکی کے باوجود مقامی عوام نے نعشیں تلاش کرنے میں مدد کی ۔۔