حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) بابری مسجد کی شہادت کی 27 ویں برسی کے موقع پر درس گاہ جہاد و شہادت (ڈی جے ایس) کی جانب سے علاقہ مغلپورہ میں احتجاج کیا گیا۔ ڈی جے ایس کارکنوں نے تنظیم کے صدر محمد ماجد کی زیرنگرانی بابری مسجد کی شہادت کے خلاف ایک ریالی نکالنے کی کوشش کی اور چارمینار کی سمت بڑھنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے ڈی جے ایس کے 25 کارکنوں کو احتیاطی طور پر گرفتار کرلیا اور انہیں کنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ تنظیم کے کارکنوں نے بابری مسجد کی بازیابی کیلئے نعرے بازی کی۔