حیدرآباد۔7جولائی( پی ٹی آئی ) مرکزی ویجلنس کمشنر پردیپ کمار نے آج یہاں کہا کہ 2Gاور سی ڈبلیو جی جیسے حالیہ چند اسکامس میں انتہائی بااثر افراد کو قانون کا جوابدہ بنائے جانے کے بعد یہ ایک مثبت پیغام پہنچا ہے کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے بااثر افراد بھی اپنی غلطیوں پر سزا سے بچ نہیں سکتے ۔ ویجلنس اسٹیڈی سرکل کی 11ویں سالانہ تقریب کے موقع پر سی بی سی مسٹر پردیپ کمار نے کہا کہ ’’ میں کہناچاہتا ہوں کہ حالیہ عرصہ میں متعدد اسکامس عوام اور میڈیا کی توجہ کا سبب بنے ہیں ‘ لیکن میںیہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے انتہائی با اثر افراد اپنی غلطیوں پر بچ نہیں سکے اور انہیں بھی جوابدہ بنایا گیا ۔