حیدرآباد ۔ یکم فبروری( سیاست نیوز) حیدرآباد شہر میں جہاں وقفہ وقفہ سے عالمی سطح کے مختلف نوعیت کی کانفرنسوں کا انعقاد عمل میں آتا ہے وہیں 2؍ فبروری کو 6 بجے شام نوائیل لانس ہائی ٹیک سٹی مادھاپور میں ’’بائیو ایشیا 2015‘‘ نیو ایرا ۔ آف لائف سائینس کی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرراؤ بحیثیت مہمان خصوصی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ’’ لائف سائینس پالیسی آف تلنگانہ اسٹیٹ ‘‘ کی رسم اجراء انجام دیں گے اور مندوبین کانفرنس سے مخاطب کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دو روزہ کانفرنس میں مختلف ممالک کے سینکڑوں مندوبین شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں اس کانفرنس میں مسٹر انڈریو مک الیئر ڈپٹی ہائی کمشنر آف یونائیٹیڈ گنگڈم ‘ مسٹر تھینگ بامبو ڈپٹی ڈائرکٹر وزارت سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ساوتھ افریقہ مسٹر جے کرشنا راؤ ‘ وزیر بھاری مصنوعات حکومت تلنگانہ وغیرہ بھی شرکت کریں گے ۔