حیدرآباد۔29 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 7 اور 11 ڈسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی کے احکامات کے مطابق 7 ڈسمبر کو اسمبلی انتخابات کی رائے دہی کے سلسلہ میں عام تعطیل رہے گی جبکہ 11 ڈسمبر کو رائے شماری کے دن بھی تعطیل ہوگی۔ چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ چھ ڈسمبر کو پولنگ کے انتظامات کے سلسلہ میں اگر وہ چاہیں تو اختیاری تعطیل کا مقامی طور پر اعلان کرسکتے ہیں۔