ا13 اپریل کو آٹو بند ، آٹو ڈرائیورس یونین کا اعلان

حیدرآباد 3 اپریل (این ایس ایس) آٹو ڈرائیور یونین جے اے سی قائد محمد امان اللہ خان نے کہاکہ آٹو ڈرائیورس اولا اینڈ یوبر ٹراویل آرگنائزیشنس کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف 13 اپریل کو ایک روزہ آٹو بند منائیں گے اور ایک بڑی ریالی نکالیں گے۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے امان اللہ خان نے شہر کے تمام آٹو ڈرائیورس پر زور دیا کہ وہ ایک روزہ آٹو ہڑتال اور ریالی میں حصہ لیں۔ اولا اینڈ یوبر آرگنائزیشنس اپنے طور پر چارجس مقرر کرتے ہوئے اور اس میں کمی کرتے ہوئے موٹر وہیکلس ایکٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ حیدرآباد سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پہلے سے زیادہ آٹو ڈرائیورس کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ انھوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ -e چالان کی جگہ اسپاٹ چالان پر عمل درآمد کیا جائے اور آٹو ڈرائیورس کیلئے ویلفیر بورڈ قائم کیا جائے۔آٹو ڈرائیورس یونین کے صدر امان اللہ خان نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہراسانی کو بند کریں۔ بصورت دیگر یونین زبردست احتجاج منظم کرے گی۔