اے پی یوم تاسیس تاریخ کا حصہ ، صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج یہاں یوم تاسیس آندھرا پردیش کا اہتمام کرتے ہوئے چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کو 2 جون کو آندھرا پردیش کے یوم تاسیس منعقد کئے جانے کے فیصلہ پر سخت تنقید کی ۔ صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے یہاں آج یوم تاسیس آندھرا پردیش کی تقریب سے خطاب کے دوران چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کوئی خاص وجوہات آندھرا پردیش یوم تاسیس کو تبدیل کردیا گیا جب کہ اس کے ساتھ آندھرا پردیش کی ایک تاریخ جڑی ہوئی ہے اور آندھرا پردیش کا لسانی بنیادوں پر یکم نومبر کو قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش یوم تاسیس تلگو عوام کی عزت نفس کا معاملہ ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔۔