حیدرآبادیکم فروری(یواین آئی ) آندھرا پردیش کے ہائی کورٹ کی عارضی عمارت کی تعمیر توقع ہے کہ جاریہ سال اکتوبر تک مکمل کرلی جائے گی۔فی الحال حیدرآباد ہائی کورٹ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ ہائی کورٹ کے طور پر کام کررہا ہے ۔تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے باوجود موجودہ ریاست موجودہ ہائی کورٹ کی دونوں ریاستوں میں تقسیم کاعمل شرو ع نہیں کیا گیا ۔ہائی کورٹ فی الحال دونوں ریاستوں کے معاملات کی سماعت کر رہا ہے ۔آندھراپردیش حکومت کی جانب سے نئے ہائی کورٹ کی عمارت کی تعمیر کے لئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ یہ عمارت جاریہ سال اکتوبر تک تعمیر کرلی جائے گی۔حکومت آندھراپردیش چاہتی ہے کہ نئے ہائی کورٹ کی عمارت عصری ہو۔