پوری طرح ایرکنڈیشنڈ ،کارپوریٹ آفس طرز کے پی ایس کا چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو افتتاح کریں گے
امراوتی 5 فروری (پی ٹی آئی) کارپوریٹ آفس کی طرح دکھائی دینے والے آندھراپردیش کے پہلے اسمارٹ پولیس اسٹیشن کا جو ’کسٹڈی‘ روم اور سی سی ٹی وی نیٹ ورک کی نگرانی کے تحت ہے، چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کل نگرم پالیم ، گنٹور سٹی میں افتتاح کریں گے۔ یہ پولیس اسٹیشن دراصل ایک عام پولیس اسٹیشن کی طرح نہیں دکھائی دیتا بلکہ ایک کارپوریٹ طرز کے آفس جیسا دکھائی دیتا ہے۔ اس اسمارٹ پولیس اسٹیشن کے باؤنڈری والس نہیں ہیں لیکن اس کے بیرونی حصہ کو خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور سامنے کے حصہ میں گلاسیس لگائے گئے ہیں۔ پوری طرح ایرکنڈیشنڈ اس اسمارٹ پولیس اسٹیشن میں ایک اسٹاف روم، ڈارمیٹری، منی کنٹرول روم، ریسپشن چیمبر اور اسٹیشن ہاؤز آفیسر اور تین سب انسپکٹرس کے لئے انفرادی انکلوژرس ہیں۔ اس پولیس اسٹیشن کا اسٹاف عام خاکی یونیفارم نہیں پہنے گا بلکہ اس کے بجائے نیوی بلیو ٹروژر اور ہلکے نیلے رنگ کا شرٹ پہنے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اسٹیشن میں محروسین کے لئے ’’لاک ۔ اپ‘‘ نہیں ہے۔ اس کے بجائے ایک ’’کسٹڈی‘‘ روم ایک ڈبل بیڈ کے ساتھ تیار کیا گیا۔