اے پی کے نرسنگ کالجس میں کیرالہ کے طلبہ کے داخلے

حیدرآباد28 جنوری ( یو این آئی) نرسنگ کورسس میں داخلوں کے سلسلہ میں ریاست سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے نامناسب ردعمل پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اے پی کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ موزوں تعلیمی پالیسیاں تیار کریں تاکہ ان کورسس میں مقامی طلبہ کو راغب کیاجاسکے ۔ انہوں نے ویلگاپوڑی میں واقع سکریٹریٹ میں کلکٹرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے پی کے طلبہ قابل لحاظ تعداد میں میڈیسن کے کورس میں داخلہ پارہے ہیں جبکہ نرسنگ کورسس کے معاملہ میں یہ جذبہ نہیں دیکھاجارہا ہے ۔اس مرحلہ پر اسپیشل سکریٹری محکمہ صحت وطبابت پونم مالکنڈیا نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ نرسنگ کالجس اے پی میں ہیں۔ ریاست سے تعلق رکھنے والے طلبہ ان کالجس میں داخلے نہیں لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کیرل سے تعلق رکھنے والے طلبہ اے پی کے نرسنگ کالجس میں داخلہ پارہے ہیں۔