حیدرآباد 3 جولائی ( سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا جی وی ایل نرسمہا راؤ نے آج کہا کہ آندھرا پردیش کے عوام 2019 انتخابات میں تلگودیشم کو اقتدار سے بیدخل کرنے بے چین ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نرسمہا راؤ نے الزام عائد کیا کہ تلگودیشم حکومت اپنی ناکامیوں کیلئے مرکز کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے ۔ عوام یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور وہ ریاستی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے 2016 میں ریاست کیلئے خصوصی پیکج کی حمایت کی تھی لیکن اب وہ خصوصی زمرہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔