گنٹور ۔ 18 فروری (این ایس ایس) مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ مرکزی اسپانسر کردہ بہبودی اسکیموں پر عمل آوری کے ضمن میں مرکزی حکومت کی جانب سے آندھرا پردیش کی ممکنہ مدد کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہاں 450 کروڑ روپئے مالیتی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک میں ترقیاتی پروگرامس کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔