اے پی کو خصوصی موقف کے لیے مرکز پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

وجئے واڑہ ۔ یکم ۔ اگست : ( آئی این این) : اے پی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر این رگھویرا ریڈی نے آج چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے لیے مرکز پر دباؤ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم اور بی جے پی کا اصل رنگ ظاہر ہوگیا ہے اور عوام کو ان جماعتوں پر بھروسہ نہیں رہا ۔ اے پی کو خصوصی موقف عطا کرنے سے انکار کے باوجود تلگو دیشم ہنوز مودی کابینہ میں برقرار ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تلگو دیشم کو اس مسئلہ میں دلچسپی نہیں ہے ۔۔