اے پی ٹیٹ کی ابتدائی ’ کی ‘ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے منعقدہ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ 2018 ( ٹیٹ 2018 ) کی ابتدائی ’ کی ‘ ویب سائیٹ پر مشاہدہ کے لیے رکھدی گئی ہے ۔ آندھرا پردیش ٹیٹ کنوینر مسٹر اے سباریڈی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ٹیٹ امیدواروں کے جوابی بیاضات ( جوابی پرچہ جات ) بھی ویب سائٹ پر ملاحظہ کے لیے رکھدیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 23 جون تک جاری کی گئی ’ کی ‘ سے متعلق اگر کوئی اعتراض پیش کرنا ہو تو اعتراض پیش کرسکتے ہیں ۔ مسٹر سباریڈی کنوینر اے پی ٹیٹ 2018 نے کہا کہ تاریخ پیدائش کے اندراج میں تصحیح اور اپنے سماجی طبقہ سے متعلق تصحیح کرلینے کا موقعہ فراہم کیا گیا جب کہ جاریہ ماہ یعنی 26 جون کو قطعی ’ کی ‘ کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے 30 جون کو اے پی ٹیٹ 2018 کے نتائج جاری کئے جائیں گے ۔۔