اے پی ٹیٹ کا تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کا اہلیتی امتحان اے پی ٹٹ 16 مارچ کو رکھا گیا ہے ۔ یہ امتحان ستمبر اور فروری میں دوبارہ ملتوی ہوا تھا ۔ محکمہ تعلیمات اس کو قطعی طور پر اتوار 16 مارچ کو منعقد کرنے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے اعلان کیا ہے جو امیدوار ٹٹ کا فارم داخل کئے صرف وہ اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر احاطہ سیاست عابڈس پر اس کے ماڈل ٹسٹ نوٹس ، میٹرئیل اور گائیڈنس کے لیے ربط کریں ۔ ہفتہ کو چار بجے اور اتوار کو دو بجے ماڈل ٹسٹ ہوگا ۔۔