اے پی میں37 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

17عہدیداروں کو نئی پوسٹنگ، انیل چندرا پرنسپال سکریٹری داخلہ مقرر
حیدرآباد۔ 7 ۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے بڑے پیمانہ پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ آندھراپردیش کیلئے آئی اے ایس عہدیداروں کے الاٹمنٹ کے بعد حکومت نے 37 عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے نئی پوسٹنگ دی ہے۔ انیل چندرا پنیتا پرنسپل سکریٹری زراعت کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری داخلہ مقرر کیا گیا ۔ جے ایس وینکٹیشور پرساد کو پرنسپل سکریٹری انڈومنٹ و کمشنر انڈومنٹ مقرر کیا گیا۔ ان کے علاوہ این کمار پرساد کو مینجنگ ڈائرکٹر اے پی ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، شریمتی سنیتا دورا کو سکریٹری اعلیٰ تعلیم ، رام پرکاش سیسوڈیا کو سکریٹری اسکول ایجوکیشن ، ایل پریم چندرا ریڈی سکریٹری اگریکلچر و کوآپریشن ، شمشیر سنگھ راوت کو سکریٹری انڈسٹریز، ڈاکٹر بی کشور کو کمشنر مارکیٹنگ ، شریمتی وائی انو رادھا کو سکریٹری جی اے ڈی ، شریمتی وی اوشا رانی کو کمشنر ہارٹیکلچر، آئی سرینواس سری نریش کو کمشنر اکسائز، ایم گریجا شنکر کو مینجنگ ڈائرکٹر منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، اے بابو کو ڈسٹرکٹ کلکٹر کرشنا ، پی وینکٹ رامی ریڈی ڈائرکٹر و انسپکٹر جنرل رجسٹریشن و اسٹامپس ، ڈاکٹر پی لکشمی نرسمم کو کلکٹر سریکا کولم ، آئی ایس آنند کمار مینجنگ ڈائرکٹر ایس سی فینانس کارپوریشن ، شریمتی ایم پدما کو ڈائرکٹر قبائلی بہبود ، پراوین کمار کو کمشنر گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن ، ڈاکٹر ایم ہری جواہر لال کو جوائنٹ کلکٹر پرکاشم مقرر کیا گیا۔ ان کے علاوہ دیگر 17 عہدیداروں کو بھی نئی پوسٹنگ دی گئی ہے ۔