اے پی میں لوک سبھا او راسمبلی انتخابات 20سابق عہدیدارانتخابی میدان میں

حیدرآباد21مارچ (یواین آئی ) آندھراپردیش میں انتخابات میں اس مرتبہ آل انڈیا سرویسس،گروپ I،سابق عہدیداروں سمیت جملہ 20عہدیدار انتخابی میدان میں ہیں۔وظیفہ پر سبکدوشی، رضاکارانہ سبکدوشی والے بعض عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سابق عہدیدار ،پولیس کے سابق عہدیدار اے پی میں لوک سبھااور اسمبلی کے انتخابات میں مقابلہ کر رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے رضاکارانہ طورپر سبکدوشی (وی آر ایس)حاصل کرنے والے آئی پی ایس عہدیدار وی وی لکشمی نارائنا ،عہدے سے سبکدوش ہونے والے ایک اور آئی پی ایس اقبال احمد ان انتخابات میں مقابلہ کر رہے ہیں۔لکشمی نارائنا جنہوں نے اے پی کے اپوزیشن لیڈر و وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے معاملہ کی جانچ کی تھی، نے حال ہی میں جناسیناپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ایک اور سابق آئی اے ایس عہدیدار ٹی چندرشیکھر گنٹور ایسٹ حلقہ سے اداکار سے سیاستداں بنے پون کلیان کی پارٹی جناسینا کے ٹکٹ پر مقابلہ کر رہے ہیں۔1991بیاچ سے تعلق رکھنے والے سینئر آئی آر ایس عہدیدار ایم راما راونے رضاکارانہ طورپر سبکدوشی حاصل کرتے ہوئے جناسینا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وہ اب سریکاکلم لوک سبھاحلقہ سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔ایک اور سابق آئی آر ایس عہدیدار پارتھاسارتھی سیاست میں آگئے ہیں ، ان کو جناسیناپارٹی نے انکاپلی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے ۔