تمام سرکاری دواخانوں میں عصری سہولتوں کی فراہمی ، وزیر صحت اے پی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : ریاست آندھرا پردیش کے اضلاع کرنول ، نیلور اور وجئے واڑہ میں تین کینسر ہاسپٹلس قائم کئے جائیں گے ۔ وزیر صحت اے پی کامنینی سرینواس نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مرکز کے مہیا کردہ فنڈس کے ذریعہ ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں کو عصری سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے سبب ریاست آندھرا پردیش میں شعبہ طب بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ تمام سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس سرکاری و خانگی دواخانوں کا پچھلے تین دہوں کے دورہ حیدرآباد میں قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ وزیر صحت اے پی نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش ریاست کے تمام تیسرے اضلاع میں سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ ریاست کے تمام ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس کو عصری طبی آلات ، کافی طبی اور پیرا میڈیکل اسٹاف فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو معیاری صحت نگہداشت خدمات فراہم کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وساکھا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس پر میڈیکل خدمات کا جلد آغاز کیا جائے گا ۔۔