اے پی میں ایم بی بی ایس و ایم ڈی کورسیس میں داخلہ اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کے لیے ین ٹی آر ہیلت یونیورسٹی وجئے واڑہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا اور بتایا گیا کہ ویب آپشنس کی تاریخوں کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر ایس اپلانائیڈو رجسٹرار ین ٹی آر ہیلت یونیورسٹی وجئے واڑہ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ داخلوں سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن فیس کسی بھی صورت میں دوبارہ واپس نہیں کی جائے گی اور ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈز ، نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ہی فیس وغیرہ داخل کی جانی چاہئے ۔ رجسٹرار ین ٹی آر ہیلت یونیورسٹی نے مزید بتایا کہ بعض فنی امور سے متعلق پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرلینے کے لیے فون نمبرات 09490332169 ۔ 09030732880 ۔ 9502001583 یا 8466924522 اور رجسٹریشن سے متعلق پائے جانے والے کسی بھی شکوک و شبہات کو دور کرلینے کے لیے 08978780501 یا 07093924743 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔