17 اسکولس کے صفر نتائج ، 30 مئی ادخال فیس کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں 11 تا 25 جون تک ایس ایس سی کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ ڈائرکٹر ریاستی سرکاری امتحانات کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں گذشتہ دن اعلان کئے گئے ۔ امتحانات ایس ایس سی نتائج کی روشنی میں جملہ 5340 مدارس کے صد فیصد نتائج رہے جب کہ صرف 17 مدارس کے صفر نتائج رہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست بھر میں جملہ 29,921 طلباء وطالبات نے 10/10 جی پی اے ( صد فیصد نشانات ) حال کئے ۔ جن میں ریزیڈنشیل ( اقامتی اسکولس ) اسکولس کے 58 طلباء ، میونسپل اسکولس کے 303 طلباء ضلع پریشد ہائی اسکولس کے 2336 طلباء ، ایڈیڈ اسکولس کے 196 طلباء گورنمنٹ ہائی اسکولس کے 165 طلباء سوشیل ویلفیر ریزیڈنشیل اسکولس کے 54 طلباء صد فیصد نشانات 10/10) جی پی اے ) حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات ایس ایس سی کے لیے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی ہوگی ۔۔