اے پی حکومت کے بیداری صحت پروگرام میں امیتابھ بچن حصہ لینگے

حیدرآباد ۔ 16 فبروری ( پی ٹی آئی ) بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن آندھرا پردیش حکومت کے صحت کے مسائل پر بیداری شعور پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ پرنسپل سکریٹری ( ہیلت ) آئندہ ہفتے ممبئی کا دورہ کر رہے ہیں ۔ وہ امیتابھ بچن سے ملاقات کرینگے اور اس بیداری شعور مہم کے تعلق سے تبادلہ خیال کرینگے جو زچہ اور بچہ کی اموات سے متعلق ہوگا ۔ ریاست کے وزیر صحت کے سرینواس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا اسکرپٹ تیار کرنا چاہتے ہیں جو امیتابھ کے انداز کو سوٹ کرے ۔ ہم تجربہ کار افراد سے یہ اسکرپٹ تیار کروائیں گے ۔