ریاست کو سولار پیانل مینوفکچرنگ ہب بنانے کی کوشش
وجئے واڑہ ۔ 24 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش کو سولار پیانل تیار کرنے کا ایک اہم مرکز بنانے کی کوشش میں حکومت آندھرا پردیش نے چین کی کمپنی Xian لانگی سلیکان میٹرئیلس کارپ کے ساتھ ریاست میں ایک سولار ماڈیول اور سیل مینوفکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کے لیے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں ۔ اس یادداشت مفاہمت پر چہارشنبہ کی شام نئی دہلی میں چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں لانگی کے چیرمین بوشین زھالگ اور اے پی پرنسپال سکریٹری ( انرجی ، انفراسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹ ) اجئے جین نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ یہ آندھرا پردیش میں چین کی طرف سے ایک بہت اچھی سرمایہ کاری ہے ۔ شمسی توانائی دیرپا معاشی ترقی کے لیے بہترین حل ہے ۔ اس سال اپریل میں چیف منسٹر اور حکومت آندھرا پردیش کے وفد کے دورہ کے بعد یہ آندھرا پردیش میں چین کی کمپنی کی جانب سے ایک بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا ’ میں آندھرا پردیش میں ایک سولار مینوفکچرنگ ہب قائم کرنا چاہتا ہوں ، مجھے امید ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ ہندوستان کی مینوفکچرنگ کپاسٹی اے پی میں قائم ہوگی ۔ فی الوقت سولار پاور کے لیے ملک میں ہمارا حصہ دس فیصد ہے ۔۔