اے پی حکومت نے اقلیتی طلبہ کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی رقم کو جاری کردیا

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری(سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے اقلیتی طلبہ کے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے 28 کروڑ 15 لاکھ 39 ہزار کا بجٹ جاری کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری فینانس نے احکامات جاری کردیئے ۔ حکومت آندھراپردیش نے جاریہ سال بجٹ میں اقلیتی طلبہ کے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے 40 کروڑ روپئے مختص کئے تھے جس میں سے پہلے مرحلہ میں 12 کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار روپئے جاری کردیئے گئے۔ دوسرے مرحلہ میں بجٹ کی مابقی رقم 28 کروڑ 15 لاکھ 39 ہزار جاری کردی گئی۔ اس طرح حکومت آندھراپردیش نے اسکالرشپ سے متعلق بجٹ میں الاٹ کردہ مکمل رقم جاری کردیئے ہیں۔ بجٹ کی اجرائی کے سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کو ضروری امور کی تکمیل کرنی ہوگی جس کے بعد یہ رقم کمشنریٹ اقلیتی بہبود کے پاس جمع ہوگی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کے مقابلہ آندھراپردیش حکومت نے اسکالرشپ کے بجٹ کی اجرائی میں سبقت حاصل کرلی ہے۔