حیدرآباد۔/20اگسٹ،( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ریاست کا سالانہ بجٹ سال 2014-15 کو قانون ساز اسمبلی میں آج وزیر فینانس مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے پیش کیا۔ پیش کردہ بجٹ میں مختلف محکمہ جات کیلئے مختص رقومات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز کیلئے 615 کروڑ روپئے۔ محکمہ آبپاشی کیلئے 8465 کروڑ روپئے۔ محکمہ توانائی ( برقی ) کیلئے 7,164 کروڑ ۔ محکمہ عمارات و شوارع کیلئے 2612 کروڑ روپئے۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ( محکمہ انفراسٹرکچر کیلئے ) 73کروڑ روپئے۔ محکمہ انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کیلئے 812 کروڑ روپئے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کیلئے 2275 کروڑ روپئے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کیلئے 12595 کروڑ روپئے۔ محکمہ صحت و طبابت کیلئے 4388 کروڑ روپئے۔ محکمہ اربن ڈیولپمنٹ ( شہری ترقیات کیلئے) 3134 کروڑ روپئے۔ محکمہ پنچایت راج کیلئے 4260 کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔