اے پی بار کونسل کے ایڈوکیٹس کے لیے انشورنس پالیسیز متعارف

گروپ میڈی ۔ کلیم اور گروپ پرسنل ایکسیڈنٹ پالیسیز کے لیے فارمس داخل کرنے کی 10 اگست آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : بار کونسل آف آندھرا پردیش کی جانب سے اس بار کونسل میں رجسٹرڈ ایڈوکیٹس کے لیے گروپ میڈی کلیم اور گروپ پرسنل ایکسیڈنٹ پالیسیوں کو متعارف کیا گیا ہے تاکہ ناگہانی ضرورت میں ایڈوکیٹس کی مدد ہو اور یہ گذشتہ دو سال سے جاری ہے ۔ اس سال بھی یونائٹیڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمٹیڈ ایڈوکیٹس اور ان کے ارکان خاندان کو ایک لاکھ روپئے اور 2 لاکھ روپئے تک میڈی کلیم پالیسی اور صرف ایڈوکیٹس کو 5 لاکھ روپئے تک پرسنل ایکسیڈنٹ پالیسی فراہم کرنے کے لیے آگے آئی ہے ۔ ان پالیسیز کو ایک سنگل سلاٹ میں اختیار کرنا ہوگا اور اس کے لیے پرویوزل فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست ہے ۔ ایک لاکھ روپئے کے لیے واجب ادا پریمیم ہے صرف ایڈوکیٹ کے لیے 2750 روپئے اور 1+3 ( ایڈوکیٹ ، شریک حیات اور 2 بچوں کے لیے ) کوریج کے لیے 4,750 روپئے ۔ جب کہ 2 لاکھ روپئے کے لیے پریمیم ہے صرف ایڈوکیٹ کے لیے 3,250 روپئے اور 1+3 کوریج کے لیے 5350 روپئے اور 1+5 کے کوریج کے لیے 8050 روپئے ۔ اسی طرح گروپ پرسنل ایکسیڈنٹ پالیسی بھی 5 لاکھ روپئے کے لیے 150 روپئے کی ادائیگی پر صرف ایڈوکیٹس کو فراہم کی جارہی ہے ۔۔