حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر ثانوی تعلیم مسٹر ایس شیلجہ ناتھ نے آج سیما آندھرا قائدین سے اپیل کی کہ وہ سیما آندھرا جدوجہد کیلئے آپس میں متحد رہیں۔ اے پی این جی اوز کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیلجہ ناتھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی اے پی این جی اوز کی جانب سے منعقد کئے جانے والے تمام پروگرامس کی تائید فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور صدر پردیش کانگریس بوتسہ ستیہ نارائنا سے اپیل کی کہ وہ اے پی این جی اوز سے تعاون کریں تاکہ وہ کامیابی کے ساتھ سمیکھیا آندھرا احتجاج جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا ہ وہ سمیکھیا آندھرا احتجاج کو کامیابی سے آگے لیجائیں گے ۔ اجلاس کے بعد اے پی این جی اوز قائدین نے اعلان کیا کہ 3 جنوری کو سیما آندھرا بند کا اہتمام کیا جائیگا ۔ اسی دن سے ریاستی اسمبلی میں تلنگانہ بل پر مباحث شروع ہونے والے ہیں۔ ان قائدین نے بتایا کہ ایڈوکیٹس سمیکھیا گرجنا کا 2 جنوری کو انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ اے پی این جی اوز کے سربراہ اشوک بابو نے سیما آندھرا ارکان اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ ریاست کو متحد رکھنے کے معاملہ میں متحد رہیں۔ انہوں نے تمام ارکان سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایوان اسمبلی میں تلنگانہ بل کو شکست دی جاسکے ۔