اے پی ایس ایس سی بورڈ کا ڈائرکٹر رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد۔ 28جولائی (یو این آئی ) آندھراپردیش سکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (اے پی ایس ایس سی ) بورڈ کے ڈائرکٹر پرسناکمار کو اینٹی کرپشن نے شہر حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں واقع ان کے دفتر میں رشوت لیتے ہوئے پکڑلیا۔ اے سی بی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رمادیوی کی نگرانی میں ان کے دفتر پر اچانک چھاپہ مارا ۔ڈائرکٹر کو کالج انتظامیہ سے ڈی ایڈ کے طلبہ کی منظورہ فہرست کے لئے ہر طالب علم سے ایک ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔