اے پی اور تلنگانہ میں مانسون کی پیشرفت

حیدرآباد8جون(یواین آئی)جنوب مغرب مانسون اے پی کے رائل سیما خطہ اورساحلی آندھراپردیش کے کئی حصوں میں پیشرفت کرگیا ہے ،اس نے تلنگانہ کے مکمل علاقہ کا احاطہ کرلیا۔محکمہ موسیمات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اس کے زیر اثر آئندہ دو دنوں کے دوران تلنگانہ ، ساحلی آندھرا پردیش کے تمام اضلاع میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوگی ۔ساحلی آندھرا اور تلنگانہ کے علاوہ رائل سیما کے بعض حصوں میں ہلکی تا اوسط بارش کا آئندہ پانچ دنوں کے دوران امکان ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے منچریال ضلع کے بعض مقامات کے علاوہ عادل آباد،نظام آباد ، رنگاریڈی،کاماریڈی ،جگتیال،نرمل کے ساتھ ساتھ مشرقی گوداوری میں بارش ہوئی۔