حیدرآباد۔18اگست ( سیاست نیوز) وزیر فینانس آندھراپردیش مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے کہا کہ آندھراپردیش قانون ساز کونسل میں آندھراپردیش کا خصوصی زرعی بجٹ وزیر بڑی آبپاشی مسٹر اوما مہیشور راؤ پیش کریں گے ۔ اس کے علاوہ حکومت آندھراپردیش کا سالانہ عام بجٹ آندھراپردیش قانون ساز کونسل میں وزیر بلدی نظم و نسق حکومت آندھراپردیش مسٹر نارائنا پیش کریں گے ۔ آج یہاں اسمبلی احاطہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر وائی راما کرشنوڈو وزیر فینانس و اُمور مقننہ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا آئندہ اجلاس ممکنہ طور پر وجئے واڑہ میں ہی منعقد کیا جائے گا ۔