حیدرآباد۔ 7 ڈسمبر ۔ ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس 17 ڈسمبر سے شروع ہوگا ۔ ریاستی اسپیکر کوڈیلا سیوا پرساد راؤ نے کہاکہ یہ سیشن پانچ دن جاری رہے گا ۔ انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان اسمبلی پر زور دیا کہ وہ ایوان کے وقت کا موثر استعمال کریں۔