اے پی اسمبلی ‘ سرمائی اجلاس امراوتی میں ہوگا

حیدرآباد ۔ 3اکٹوبر ( سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا سرمائی سیشن آندھراپردیش کی راجدھانی امراوتی میں منعقدہ کیا جائے گا ۔ اسپیکر آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ آئندہ 15 ڈسمبر تک اسمبلی عمارت کو اجلاس منعقد کرنے کیلئے تیار کرلینے کی سخت ہدایت دی گئی ہے اور اسمبلی اجلاس کے منعقد ہونے کے موقع پر کسی طرح کی مشکلات پیش نہ آنے جیسے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اسمبلی سیشن کے موقع پر تمام ارکان اسمبلی کو قیام کرنے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گے ۔