حیدرآباد۔18اگست ( سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے آج سے شروع ہوئے بجٹ اجلاس کو 6ستمبر تک جاری رکھا جائے گا۔ آج آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کی بزنس اڈوائیزری کمیٹی میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے کم از کم 10ستمبر تک اے پی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے کی خواہش کو اسپیکر آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے شیوا پرساد راؤ نے مسترد کردیا اور 6ستمبر تک ہی آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔