حیدرآباد 16 نومبر (آئی این این) مشترکہ دارالحکومت حیدرآباد کے باہر کابینی اجلاس منعقد کرنے کے بعد حکومت آندھراپردیش اب اسمبلی اجلاس ناگرجنا یونیورسٹی گنٹور میں منعقد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ یہ چھ روزہ اسمبلی اجلاس امکان ہے کہ ڈسمبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ یونیورسٹی میں اسمبلی سیشن کو منعقد کرنے کی تیاری کریں۔ اسپیکر کے شیوا پرساد راؤ بھی امکان ہے کہ پیر کو اس یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔