نئی دہلی ۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج دبابہ شکن امدادی میزائلس (اے ٹی جی ایم) ناگ کی صحرائے کونو میں کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔ ناگ اے پی جی ایم ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے اور آج کی آزمائشی پرواز سے ایک بار پھر اس کی صلاحیت ثابت ہوگئی۔ ڈائرکٹر جنرل (میزائلس اور دفاعی نظام) کی ستیش ریڈی نے کہا کہ اے ٹی جی ایم کی ٹیکنالوجیوں کے ذریعہ وہ مختلف حالات میں اپنی آزمائشی پرواز میںکامیاب ہوچکا ہے۔