نئی دہلی 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کو آج مطلع کیاگیا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے اے ٹی ایم کے ذریعہ رقومات نکالنے کی تعداد یا حد مقرر کردینے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ اکاونٹ ہولڈرس کے مفادات کے مغائر نہیںہے۔ ماہانہ اے ٹی ایم کے استعمال کی تعداد کو مقرر کرنے کا فیصلہ صارفین کے مفادات کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ۔ یہ معاملہ آر بی آئی کے دائرۂ اختیار کا ہے لیکن اس پر حکومت کا خیال یہ ہے کہ آر بی آئی نے اکاؤنٹ ہولڈرس کے مفادات کے تحفظ کیلئے مناسب کام کیا ہے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا کو ایک تحریری جواب میں یہ بات بتائی ۔ ریزرو بینک سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اے ٹی ایم سے آزادانہ رقومات کی نکاسی کے عمل پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کو دہلی ہائی کورٹ میں رٹ درخواست کے ذریعہ چیلنج کیا گیا ہے ۔