ممبئی۔ 14 اگست (پی ٹی آئی) آر بی آئی نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کیلئے شرائط عائد کئے ہیں۔ نومبر سے جو بھی شخص اے ٹی ایم سے متواتر رقم نکالے گا ، اس پر سرویس چارج عائد ہوگا۔ دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم سے ہر ماہ صرف 3 مرتبہ رقم نکالنے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ ہندوستان کے 6 میٹرو پولیٹن شہروں میں اکاؤنٹ ہولڈر اپنے بینک سے 5 مرتبہ رقم نکال سکتے ہیں۔دہلی ، ممبئی ، چینائی ، کولکتہ ، بنگلور اور حیدرآباد میں اے ٹی ایم سے مقرر کردہ 3 مرتبہ سے زائد رقم نکالی گئی تو اکاؤنٹ ہولڈر کو ہر مرتبہ 20 روپئے فیس ادا کرنی ہوگی۔