نئی دہلی ۔ 25اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ڈائرکٹوریٹ جنرل گڈس اینڈ سرویس ٹیکسیس انٹلی جنس نے بینکوں کو نوٹسیں جاری کی ہیں کہ وہ کسٹمرس کو فراہم کی جانے والی اپنی مفت خدمات کیلئے ٹیکس ادا کریں ۔ اس نوٹس کی وجہ سے اب کسٹمرس پر راست چارجس عائد ہوں گے ۔ بینک کسٹمرس اپنی رقم اے ٹی ایم یا چیک کے ذریعہ نکالیں گے تو ان پر اضافی چارجس عائد کئے جائیں گے جو ناقابل واپسی ہوں گے ۔ چیک بکس اور ڈیبٹ کارڈ کی اجرائی اب تک مفت میں کی جاتی تھی لیکن اب یہاں سے ان کیلئے بھی بینکوں کی جانب سے چارجس وصول کئے جائیں گے ۔ ٹیکس حکام نے تمام قومیائے بینکوں کو اس سلسلے میں نوٹسیں جاری کی ہیں۔