حیدرآباد ۔ 16 مارچ (پریس نوٹ) اے وی کالج میں پلاٹینم جوبلی، گولڈن جوبلی، سلور جوبلی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اے وی ہائی اسکول، کٹل منڈی کے 75 سال کی تکمیل پر پلاٹینم جوبلی، اے وی کالج کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی اور کے وی رنگاریڈی لا کالج و پوسٹ گرائجویٹ سنٹر کے قیام کے 25 سالہ تکمیل پر سلور جوبلی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ یکم ؍ مارچ جمعہ کو 11 بجے دن مسٹر وینکیا نائیڈو نائب صدر جمہوریہ ہند مہمان اعزازی کے ساتھ شہ نشین پر مسٹر پرتاپ ریڈی صدر، پروفیسر رامچندر ریڈی سکریٹری اعزازی، رگھویر ریڈی کرسپانڈنٹ، پروفیسر گوتمی میڈم کنوینر ڈاکٹر راج لنگم پرنسپل اے وی کالج کے ہاتھوں علمی شمع روشن کی گئی ۔