نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایل ناگیشور راؤ آج اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ۔ مرکزی وزیرقانون ڈی وی سدانند گوڑا کو مکتوب میں ناگیشور راؤ نے اے ایس جی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ، جس عہدہ پر انھیں این ڈی اے حکومت نے 7 جون کو 3 سال کیلئے مقرر کیا تھا ۔ ناگیشور راؤ نے اپنی سبکدوشی کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور کہا کہ اُن کے تمام عہدیداران قانون کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔ سینئر ایڈوکیٹ سابقہ یوپی اے حکمرانی کے دوران اگسٹ 2013 ء سے مئی 2014 ء تک بھی ممتاز قانونی عہدیدار رہے تھے ۔ انھیں 2003ء میں این ڈی اے حکومت کے دوران مختصر مدت کیلئے بھی اے ایس جی بنایا گیا تھا اور 2004 ء میں انھوں نے استعفیٰ دیدیا تھا۔