نئی دہلی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو اے بی وی پی کارکنان جن کو اے آئی ایس اے حامیوں کے گروپ پر مبینہ حملے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے، آج انھیں اُن کی ڈسپلن شکنی والی حرکت پر آر ایس ایس کی سرپرستی والی تنظیم سے معطل کردیا گیا۔ ملزمین پرشانت مشرا اور ونائک شرما نے اے آئی ایس اے کارکنوں راج سنگھ اور اُتکرش بھردواج کو گزشتہ شام سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کے قریب مبینہ طور پر گلا گھونٹا۔ اے بی وی پی نیشنل میڈیا کنوینر سکیٹ بہوگنا نے کہا کہ ہم دو اسٹوڈنٹس کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہیں اور کیمپس میں تشدد سے پاک ماحول پر زور دیتے ہیں۔ ابتدائی معلومات کی اساس پر دونوں ممبرز کو اُن کی ڈسپلن شکنی پر پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ مزید کارروائی کیلئے عبوری انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔