اے آئی ایس ایف کا اجلاس ،پوسٹرس کا رسم اجراء

شمس آباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : اے ائی ایس ایف کے تین روزہ اجلاس کا انعقاد 19 تا 21 ستمبر کو کے کے گارڈن ساگر رنگ روڈ پر مقرر ہے ۔ جس کے لیے وال پوسٹرس کا رسم اجراء بال ملیش اے آئی ایس این جنرل سکریٹری کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں حکومت کی تمام اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے اور حکومت کی جانب سے طلباء کو سہولیات مہیا کرانے و دیگر مسائل پر تین روزہ اجلاس رکھا گیا ہے ۔ جس میں ریاست بھر سے طلباء اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر راملو یادو جنرل سکریٹری ، ضلع صدر گری ، جنرل سکریٹری کرانتی کے علاوہ دیگر افراد موجودتھے ۔۔